ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 125 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 872 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 07 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 23,125
Positive Cases: 872
Positivity %: 3.77%
Deaths: 09
Patients on Critical Care: 165— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 7, 2022
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.77 فیصد تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 805 ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 9 مریض انتقال کر گئے، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔