بھارتی عدالت نے معروف اداکار وسیاستدان راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ببر نے 1996ء میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کیس کا آج ممبئی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اداکار وسیاست کو دو سال قید کا حکم جاری کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار پر پولنگ آفیسر کو فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے سمیت تین مزید جارحانہ رویے کے لزامات ثابت ہوئے، جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔
ممبئی کی عدالت نے راج ببر کو 8 ہزار 500 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ انتخابات کے دوران اداکار کی جانب سے آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔