ہتک عزت کیس ہارنے کے بعد امبر ہرڈ نے نئے ٹرائل کا مطالبہ کردیا

10  جولائی  2022

اداکار جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے والی ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ نے نئے ٹرائل کا مطالبہ کردیا ہے۔

امبر ہرڈ کے وکیل کے مطابق ہائی پروفائل کیس میں ایک مناسب ٹرائل پر سمجھوتہ کیا گیا کیونکہ ایک غلط جج جو ڈیوٹی کے لیے درج نہیں تھا مقدمے کا حصہ بن گیا اور اس لیے عدالت کو یکم جون کے فیصلے کو خارج کر دینا چاہیے اور عدالت کو نئے ٹرائل کا حکم جاری کرنا چاہیے ۔

امبر ہرڈ کی قانونی ٹیم نے امریکی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کردیا ہے۔ امبر ہرڈکی قانونی ٹیم نے عدالت سے ہتک عزت کے مقدمے کے فیصلے کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جونی ڈیپ کے دعوے کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جانی ڈیپ کا ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے جیوری نے مجموعی طور پر ایمبر ہرڈ کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ جانی ڈیپ کو صرف 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved