بھارت اور امریکہ سمیت متعدد ممالک میں کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے، جو اومیکرون وائرس کی نئی قسم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پھیلنے کی شرح سےمعلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اومی کرون وائرس کی نئی قسم آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دس ممالک میں سامنے آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کی اسی قسم کے تین کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے تھے۔