ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعے کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 779 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.53 فیصد رہی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 2 مریض انتقال کر گئے، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 182 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 15 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,099
Positive Cases: 779
Positivity %: 3.53%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 182— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 15, 2022