بھارتی جعل سازی میں پھر آ گے، جعلی آئی پی ایل دکھا کر روسیوں کو لوٹ لیا گیا

15  جولائی  2022

بھارتی جعل سازی میں ایک بار پھر سب سے آ گے نکل گیا۔ جعلی آئی پی ایل دکھا کر روسیوں کو لوٹ لیا گیا۔

بھارتی ریاست گجرات میں ایک فارم ہاوس کے اندر جعلی  آئی پی ایل کا ڈرامہ رچایا گیا  اور روس میں بیٹھے سٹہ بازوں سے  تین لاکھ روپے ہتھا لیے۔

جعل سازوں نے چند مزدوروں کو کھلاڑیوں کا روپ دیا جن کو اصلی آئی پی ایل ٹیمز کی جرسی پہنائی گئی جب کہ ایک جعلی امپائر بھی کھڑا کیا گیا جو باوئنڈری یا وکٹ کا اشارہ کرتا تھا۔

حقیقت کا روپ دینے کے لیے نوسربازوں سے معروف بھارتی کمنٹریٹر ہارشا بھوگلے کی آواز کی نقل کرنے والے کمنٹیٹر سے  کمنڑی کروائی۔

میچز کو سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو دکھایا گیا اور چینل کو آئی پی ایل کا نام دیا گیا، اس دوران روسی جواریوں کو گمان بھی نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا دھوکہ کیا جا رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کی سٹیج تک جا پہنچا۔ شاید فائنل بھی ہو جاتا لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے اس جعل سازی کا سراغ لگا لیا اور چار افراد کو حراست   میں  لے لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved