پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی جانب سے دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر 27 ستمبر 2021ء کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نےاپنے اثاثے چھپائے، وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسلئے آرٹیکل 62-1F کے تحت کاروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی سربراہی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔