کورونا کی چھٹی لہر خطرناک ہونے لگی۔ ملک میں چار ماہ بعد ایک روز میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے، 737 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، وائرس کے مثبت ہونے کی شرح 3.28 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا سے 10 افراد جان سے گئے، پنجاب میں نو اور سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 189 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 6.61 فیصد، حیدرآباد 5.26، پشاور5.22، کراچی 4.82، صوابی4.76، مردان3.95 اورسکردومیں شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مظفرآباد میں کورونا کی شرح 2.78 فیصد، فیصل آباد 2.20، میرپور2.17، اسلام آباد 2.14، سرگودھا1.84، کوئٹہ1.73 اور بہاولپورمیں شرح 1.22 فیصد رہی۔