گال ٹیسٹ سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان نے کتنے رنز بنا لیے؟

16  جولائی  2022

سری لنکا کے شہر گال میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز  کھیل کے اختتام پر سری لنکا کیخلاف پاکستان کو  198 رنز کا خسارہ ہے۔

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  کے پہلے روز کے اختتام پر سری لنکا کی جانب سے  پہلی اننگز میں بنائے گئے 222 رنز کے جواب میں  پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر  24 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 3 اور کپتان بابراعظم ایک رن کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں جبکہ عبداللہ شفیق 13 اور امام الحق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 76 رنزبناکرنمایاں رہے، کپتان دیموتھ کرونا رتنے ایک  رن اور  اینجیلو میتھیوز صفر پرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی اور یاسرشاہ نے 2-2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کے کسون رجیتھا اور پرباتھ جے سوریا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا، پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو پاکستان کے خلاف اب تک 198 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved