گذشتہ روز قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 35 فیصد تک اضافے کی خبروں پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیا گیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے
یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے
عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں گے؟
— President PMLN (@president_pmln) September 25, 2021
حکومتی اقدامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کےبجٹ کی شرائط پوری کر رہی ہے، ہم نے کہا تھا کہ اس بجٹ سے مہنگائی اور ٹیکسز کا سیلاب آئے گا اور وہی بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی معیشت کا نائن الیون کر چکی ہے اب گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حماقت سے باز رہے اور یہ فیصلہ واپس لے۔ معیشت کا نائن الیون کرنے کے بعد اسے تورا بورا نہ بنایا جائے۔
آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے
حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے
ہم نے کہاتھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا، حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی
— President PMLN (@president_pmln) September 25, 2021
وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضفے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، اصل مسئلہ ان کی کرپشن اور نااہلی ہے،عوام پہلے ہی ہوش ربا مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ان میں میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے، یہ ظلم بند کیا جائے، عمران نیازی اپنی حماقتوں کی وجہ سےملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔ قوم کو مہنگائی سے مارنے کی بجائے بہتر ہے کہ عمران نیازی گھر چلے جائیں۔
قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں
آٹا، چینی، گھی، دوائیاں، بجلی اور گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے
مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے
— President PMLN (@president_pmln) September 25, 2021