امریکی صدر جوبائیڈن کورونا کا شکار ہو گئے

21  جولائی  2022

امریکی تاریخ کےمعمر  ترین صدر جو بائیڈن عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اور وائٹ ہاؤس نے بھی اس  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں لیکن وہ خود کو محدود کرکے کام جاری رکھیں گے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن  کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جن کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

79 سالہ جو بائیڈن کی سیکریٹری کیرین جین پئیر کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کا پیکس لووڈ کورس لینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی تھی، جبکہ تیسرا ڈوز بھی لگایا گیا ہے کیونکہ ان کو معمولی علامات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق وہ وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ رہیں گے اور اس دوران اپنے تمام فرائض کو پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved