دس برس کے بعد امریکہ میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

22  جولائی  2022

امریکہ میں ایک دہائی کے بعد نیویارک میں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے کے ایک نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں رہنے والے مذکورہ شخص کو ایک ماہ قبل فالج ہوا تھا۔ نیویارک کے محکمہ صحت کے مطابق پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔

ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد اور ان کے قریبی رابطوں  کا سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا  کہ متاثرہ شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved