آج اسلام آباد میں پریس کنافرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے سڑکوں کی تعمیر کو اپنا بڑاکاروباربنایا، عمران خان اس کرپشن کے خلاف تھےجوسڑکوں کی تعمیر کے نام پہ کی جارہی تھی، کیونکہ چھوٹی سطح کی کرپشن سے قومیں تباہ نہیں ہوتیں، ملکی سطح کی کرپشن سے قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ 65 سالوں میں ملک کا قرضہ6ٹریلین تھا، نوازشریف اور زرداری فیملی نےقرض کو27ٹریلین تک پہنچادیا، شریف اورزرداری فیملی نےپیسہ پاکستان سےلیااورباہربھیج دیا۔
1947 سے 2008 تک 65 سالوں میں پاکستان کا قرضہ 6 ٹریلین تھا۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے 2008 سے 2018 تک اس قرضے کو 27 ٹریلین تک پہنچایا۔ ہم نے 3 سالوں میں 10 ارب ڈالر قرضہ واپس کیا۔ سابقہ ادوار کے جو ںھی ترقی کے منصوبے دیکھتے ہیں تو کرپشن کا ایک پہاڑ سامنے آتا ہے۔@fawadchaudhry pic.twitter.com/8jPMHD0hJ5
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) September 26, 2021
ن لیگ دورحکومت میں ایک ٹریلین روپےکےکنٹریکٹ مہنگےدئیےگئے، لاہوراسلام آبادموٹر وے 60 ارب ڈالرسےتجاوز کر گئی، این ایچ اے100روپےمیں کام کررہاہےتون لیگ نےوہ کام300میں کرایا، موٹروےکیلئےمعاہدہ ہوااوراس وقت رقم ایون فیلڈکیلئےباہرگئی، اندازہ لگائیں کہ کتنی بڑی کرپشن ملک میں ہوئی ہے، 17 کروڑ فی کلومیٹر کے حسب سے سڑکوں کے ٹھیکے دئیے گئے، ن لیگ دورمیں1000ارب کےمہنگےمنصوبےسڑکوں کےبنائے گئے۔ یہ وہ پیسہ ہےجس کاپتہ چلاہے،اربوں روپوں کاتوپتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کہاں گئے؟ وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کرپشن میں پڑ جائیں تو قومیں تباہ ہوتی ہیں۔
ماضی میں سڑکوں کی تعمیر پر کرپشن کا معاملہ پارلیمنٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لانے کا اعلان
وفاقی وزیر مواصلات بھی فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود تھے جہاں وزراء نے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کا معاملہ پارلیمنٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لانےکا اعلان کیا۔