وزیراعلیٰ سندھ عدالت کا حکم ماننے سے کیسے انکار کر سکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

27  ستمبر‬‮  2021

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضے کے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچی آبادی گرانے سے روکا ہوا ہے ہم تجاوزات نہیں گراسکتے۔  ایس بی سی اے کے وکیل کے  بیان پر سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ تجاوزات گرانے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے دیا تھا، وزیراعلیٰ کیسے انکار کرسکتے  ہیں؟ کیا وہ قانون سے بالاتر ہیں؟عدالت کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ کو  بھی بلا لیتے ہیں۔ اس موقعے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں، تمام تجاوزات گرا کردرخوست گزار کو قبضہ دے دیا ہے، عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل کو عدالت میں بیان دینے کیلئے احتیاط برنے کی ہدایت کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved