اتوار کی رات سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر دئیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست نہیں انتہائی پستی کا مقام ہے، کیونکہ یہ ویڈیو جعلی اور تبدیل شدہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کام میں جو بھی ملوث ہے اس نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔ میں نے ایمانداری اور باوقار طریقے سے ملک کی خدمت کی ہے، جو کہ پاکستان کی بہتری کیلئے جاری رہے گی۔
This is no politics. In fact a new low !! By launching a fake & doctored video against me.
Whoever is behind this has done an extremely poor & shameful act. I have served my
country with honesty,integrity & commitment. Will continue to raise my voice for betterment of Pakistan.— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) September 26, 2021