دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ متعارف

4  اگست‬‮  2022

دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی Fujitsu نے ڈبلیو یو ایکس جی 2 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کا وزن چارجر کے بغیر محض 634 گرام ہے۔

یعنی اس لیپ ٹاپ کا وزن آئی پیڈ پرو 12.9 ٹیبلیٹ سے بھی کم ہے جس کا وزن 682 گرام ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں 12 جنریشن انٹیل کور پراسیسر موجود ہے جبکہ 8، 16 یا 32 جی بی ریم کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح 256 سے 2 ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس کے ساتھ ایکسٹرنل آپٹیکل ڈرائیو کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ میں 13.3 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ویب کیم میں پرائیوسی شٹر بھی موجود ہے۔

لیپ ٹاپ کا وزن تو نہ ہونے کے برابر ہے مگر پورٹس کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی گئی، ایک کارڈ ریڈر پورٹ کے ساتھ 3 یو ایس بی پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایک گیگابٹ ایتھرنیٹ پورٹ ڈیوائس کا حصہ ہے۔

پاور بٹن میں ہی فنگر پرنٹ ریڈر بھی چھپا ہوا ہے جبکہ 25 WHr بیٹری دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق بیٹری لائف 11 گھنٹے ہے۔

یہ لیپ ٹاپ صرف جاپان میں دستیاب ہے جس کی قیمت 3 لاکھ ین سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved