شعیب اختر ہسپتال میں داخل،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

6  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کرکے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔  

 تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved