پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت قانون میں متعین ہے، اگر اس میں توسیع کی گئی تو سخت مخالفت کریں گے۔
Illegal extension in Chairman NABs tenures would be forcefully opposed by PPP. Law specifies tenure my not be extended. Even attempting an extension, for most controversial chairman in history, would serve to prove our argument that NAB is an extension of IKs govt not impartial.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 27, 2021
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین نیب کی مدت بڑھانے کی کوششیں ہمارا یہ موقف درست ثابت کر رہی ہیں کہ نیب ایک غیر جانب دار ادارے کی بجائے حکومتی آلہ کار ہے، غیر قانونی کوششوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔