رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے متحدہ عرب امارات کا فرانس کے ساتھ معاہدہ

3  دسمبر‬‮  2021

فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق پیرس امارات کو 80 رافیل طیارے فراہم کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر 2021ء کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کو فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے تیار کردہ رافیل طیارے فراہم کئے جائیں گے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کی 2004ء میں قیام کے بعد فروخت کی یہ سب سے بڑی غیر ملکی ڈیل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 2 ارب یورو کی مالیت کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو 80 رافیل اور 12 کریکل ہیلی کاپٹروں کی فراہمی 2027ء سے شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دہائی میں متحدہ عرب امارات فرانس کی دیگر مصنوعات کا بھی پانچواں بڑا خریدار رہا ہے، جس نے فرانس سے 10 برس میں 4.7 ارب یورو کی درآمدات کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved