ٹک ٹاک پر پابندی عائد

12  اگست‬‮  2022

گزشتہ سال 14 اگست مینار پاکستان کے واقعہ سے پولیس محتاط ہو گئی۔ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی کتنے دن کیلئے لگائی گئی ہے،بڑی خبر آگئی ۔

 اتوار 14 اگست 2022کو پاکستان کا 75ویں یوم آزادی منایا جارہا ہے،پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پورے ملک میں جوش و خروش سے  منانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے،یہ دن جہاں جو ش و خروش سے منایا جارہا ہے  تو دوسری جانب ٹک ٹاک صارفین پر ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے 14 اگست کو عوامی مقامات پر ٹک ٹاکرز کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کاحکم دے دیا،مراسلہ کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر عوامی مقامات پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کوبلاوجہ ویڈیوز نہ بنانے دی جائیں۔

پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارکس،تفریحی گاہوں کے اندر اور باہر مخصوص عناصر پر خصوصی نظر رکھیں،تاریخی مقامات اورمصروف علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 14اگست کو پیش انے والے واقعہ کی وجہ سے پولیس کو سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا،گزشتہ سال ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سےڈی آئی جی آپریشنز،ایس اپس پی،ایس پی سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 یاد رہے گزشتہ سال کے ناخوشگوار واقعہ کو مدنظررکھتے ہوئے پنجاب بھر کےلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved