پاکستان میں کورونا کی شرح ساڑھے 3 فیصد ریکارڈ، مزید 3 اموات

13  اگست‬‮  2022

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)  کی رپورٹ کے مطابق کووڈ  کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد تک جاپہنچی جب کہ وبا میں مبتلا مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے  20 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved