قومی کرکٹر سرفراز احمد کی سوانح عمری جوتھی جماعت کی کتاب میں شامل

13  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح عمری کو چوتھی جماعت کی کتاب میں شامل کرلیا گیا۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سابق کپتان کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔ان کا لکھنا تھا کہ وہ اس وقت کا تصور کرتے ہی خوش ہو جاتی ہیں کہ جب ان کے اپنے بچے سکول میں اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی والد کے بارے میں پڑھیں گے، الحمد للہ اس سے زیادہ فخر کا مقام اورکیا ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved