پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے پہلی مرتبہ ملک میں تیزی سے فروغ پاتے کھیل فٹسال کو اپنالیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف کلبز کو الحاق کے لیےکہہ دیا ہے۔
فیفا قوانین کے مطابق فٹسال قومی فیڈریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے، ماضی میں پی ایف ایف کی عدم دلچسپی سےفٹسال میں متوازی تنظیمیں بنی رہیں تاہم اب امید ہےکہ یہ کھیل توجہ حاصل کرنے پر مزید تیزی سے فروغ پائے گا۔
خیال رہے کہ فٹسال ، فٹبال کی ایک قسم ہے، فٹسال میں قدرے چھوٹا گراؤنڈ ہوتا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے 5،5 کھلاڑی شریک ہوتے ہیں، عام طور پر یہ انڈورگیم ہے تاہم اسے کھلے آسمان تلے بھی کھیلا جاتا ہے۔