کیا افغان طالبان خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے کیلئے رضامند ہوگئے؟

14  اگست‬‮  2022

افغان طالبان کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے کے لیے رضامندی کا اظہار  کیا ہے۔

 افغانستان میں خواتین کو اسپورٹس کی اجازت دینے کے حوالے سے  انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے طالبان حکام سے رابطہ کیا گیا۔

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال طالبان کی جانب سے کسی قسم کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

سمیرا اصفری نے کہا کہ افغانستان کے پاس 2022 کے آخر تک کی ڈیڈ لائن ہے، تمام ایتھلیٹس کو ری لوکیٹ نہیں کر سکتے، اس لیے طالبان سے رابطہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں افغانستان کا کنٹرول حاصل کیا تھا اور اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان کے وزیر برائے کھیل نے اعلان کیا تھا کہ خواتین کو کسی بھی قسم کے ایسے کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں جسم کی نمائش کا عنصر  پایا جاتا ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved