پب جی انتظامیہ کی جانب سے مفت گیم کھیلنے کے اعلان کے بعد اس کی مقبولیت میں پھر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ماردھاڑ سے مقبول ہوتے ہوئے گیم پب جی نے چند ماہ قبل اپنے مفت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے یومیہ 80 ہزار نئے کھلاڑی اس گیم سے وابستہ ہو رہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق مفت کھیلمے کے اعلان کے بعد 214 روز میں کل ایک کروڑ 70 لاکھ یوزر اس کا حصہ بن چکے ہیں۔
رواں برس جنوری میں پب جی انتظامیہ کی جانب سے مفت گیم کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی کیونکہ کئی آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم نے بھی اپنی سہولیات مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔پب جی کے بعد فال گائز نامی گیم نے بھی اسی برس جون میں مفت کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ تمام کمپنیوں کا اصل ہدف یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہوسکیں۔ اسی طرح ایپکس لیجنڈز اور ڈیسٹنی ٹو نے بھی لائیو اسٹریم پر رقم ہٹا دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مفت کھیلنے کے اعلان کا زبردست فائدہ پب جی کو ہوا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر گیمرز کی تعداد بڑھ گئی جو 80 ہزار افراد یومیہ کے برابر ہے۔ تاہم ان میں بھی باقاعدگی سے گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد کم ہے۔ ان سب کے باوجود سال کی پہلی سہ ماہی میں پب جی کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے۔
یاد رہے کہ پب جی عالمی سطح پر اب بھی دوسرا بڑا آن لائن گیم پلیٹ فارم بھی ہے۔