بابر اعظم نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں کونسا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں؟

15  اگست‬‮  2022

پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی دوطرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان  پہلی دوطرفہ ون ڈے کرکٹ سیریز کل بروز منگل سے روٹرڈیم میں شروع ہوگی۔ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

 بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کردیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا تاہم  پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved