واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

17  اگست‬‮  2022

واٹس ایپ اب صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کمپنی نے واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔اس مسئلے کے حل کے لیے میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved