آئی سی سی رینکنگ، کون سے کھلاڑی اپنی پوزیشن برقرار نہ رکھ سکے ؟

17  اگست‬‮  2022

آئی سی سی نے نئی پلیئرز  رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر  ون پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے اور  بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر  برقرار  ہیں۔

قومی ٹیم کے ابتدائی بیٹر امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی بدستور گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو موجود ہیں۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved