انتہائی مشکل وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیوں کی؟ فخر زمان نے وجہ بتا دی

17  اگست‬‮  2022

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ اور وکٹ کی کنڈیشن سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پہلے میچ میں گرین شرٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر فخر زمان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے ٹاس سے پہلے ہی ہمیں پتہ تھا کہ وکٹ مشکل ہے اور اس پر نمی بھی ہے لیکن یہی پلان ہوا اور بابر اعظم نے بھی یہی بات کی اگر اس کنڈیشن میں بھی ہم چانس نہیں لیں گے اور کنڈیشن کے خلاف نہیں کھیلیں گے تو پھر کہاں کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ بھی تھا کہ بہت زیادہ مشکل وکٹ ہے لیکن بابر نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کریں گے کہ ہمیں ٹف صورتحال ملے کیونکہ ہمیں مستقبل میں کہیں پر بھی مشکل وکٹ اور اس قسم کی کنڈیشن مل سکتی ہے، ورنہ میرے خیال میں کوئی بھی ٹیم اس طرح کی وکٹ پر ٹاس جیت کر بیٹنگ نہیں کرے گی۔

جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ آہستہ اس لیے کھیلے کیونکہ وکٹ پر نمی بہت زیادہ تھی اور کنڈیشن ایسی تھی کہ پورا دن وکٹ پر سورج لگا ہی نہیں تھا، شروع میں جب وکٹ پر گئے اور وکٹ کو دیکھا تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ اس وکٹ پر رن نہیں بنیں گے، میری اور بابر کی یہی بات ہوئی کہ اگر 25 اوور تک وکٹ نہ گری تو ہم 300 تک جا سکتے ہیں اور ہمارا یہی پلان کام کر گیا۔

فخر زمان نے کہا کہ ایسی مشکل صورتحال میں بہت کم بیٹنگ کی ہے لیکن میں خوش قسمت بھی تھا کہ میرا کیچ بھی چھوٹا، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میرے 100 کی وجہ سے ٹیم میچ جیت گئی۔

ان کا کہنا تھا جو بھی ہو لیکن نیدرلینڈ کے بولرز نے اپنی کنڈیشن کو بہت اچھا استعمال کیا اور میرے خیال میں اس میچ کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved