بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی طبعیت انتہائی خراب ہے، انہیں 10 اگست کو دل کا دورہ پڑنے پر دہلی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کی ٹیم نے بتایا تھا کہ راجو کی طبیعت سنبھل رہی ہے۔ تاہم گزشتہ روز ان کے چیف ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ راجو کی طبیعت بہت ناساز ہے اور ان کا دماغ کام کرنا بند کرچکا ہے۔
راجو کے ایڈوائزر نے کہا کہ آج صبح ڈاکٹرز نے مطلع کیا ہے کہ ان کا دماغ کام نہیں کر رہا اور تقریباً مردہ حالت میں ہے، انہیں دل میں بھی تکلیف ہے۔
پچھلے بدھ کو راجو سری واستو کو ورزش کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا تھا، انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور وہ گر پڑے تھے۔