دوسرے ون ڈے میں نیدرلینڈز کو شکست، پاکستان کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

18  اگست‬‮  2022

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

روٹرڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 187 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 34 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنا کرپورا کرلیا۔

 نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کہ بہتر ثابت نہ ہوسکا اور  پوری ٹیم  44.1 اوورز میں 186 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

میچ میں نیدرلینڈز کا  آغاز ہی مایوس کن رہا، نیدرلینڈز کے 3 کھلاڑی صرف 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد ٹام کوپر نے باس ڈی لیڈا کے ساتھ اسکور 117 تک پہنچایا ، پھر نواز نے اپنا جادو دکھایا، پہلے کوپر کو 66 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، ان کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈز پانچ رنز بناکر نواز کا شکار بنے۔

نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈا 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں پورا کرلیا، کپتان بابراعظم نے 57 رنز بنائے امام الحق 6 اور فخرزمان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved