لالہ میرے لیے کیا لاتے تھے؟ ہربھجن کا انکشاف

19  اگست‬‮  2022

سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور  اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے حوالے سے  انکشاف کیا ہے۔

ہربھجن سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں میرے کئی دوست ہوا کرتے تھے اور شاہد آفریدی میرے لیے تحائف اور  چیزیں لایا کرتے تھے ، لالہ میرے لیے  پنجابی ڈرامے اور  پشاوری جوتی لایا کرتے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میری ثقلین مشتاق کے ساتھ بھی دوستی تھی میں ان سے کرکٹ پر بات کرتا تھا، ثقلین کے بعد میں پاکستان کی ساری ٹیم کے ساتھ ملا۔

ہربھجن نےپاکستان کے خلاف انیل کمبلے کی 10 وکٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 1999کا دہلی ٹیسٹ یاد ہے جب انیل نے اننگز میں 10 وکٹیں لیں، یہ پہلا موقع تھا کہ اچھا لگا کہ میں نے اننگز میں کوئی وکٹ نہیں لی، اننگز میں 10 وکٹیں بہت بڑا کارنامہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved