گھر میں بیوی کی چلتی ہے، پیسہ کما کر بھی بیوی کو دیتا ہوں، خلیل الرحمن قمر

20  اگست‬‮  2022

مشہور مصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحٰمن قمر نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سے ڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔

ایک پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔

وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔

ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔میں بیوی سے ڈرتا ہوں مگر بیٹی سے اور بھی زیادہ ڈرتا ہوں اور اسے کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کرسکتا اس کی ہر بات مانتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved