لوک گلوکار سائیں ظہور کے مداحوں کیلئے بری خبر

20  اگست‬‮  2022

لندن میں ایک کنسرٹ کے دوران سائیں ظہور اچانک اسٹیچ پر گر گئے جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق فوک گلوکار بہت زیادہ تھکاوٹ یا جسمانی مشقت کی وجہ سے بے ہوش ہوئے تاہم ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  امید ہے وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

 دوسری جانب پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سائیں ظہور مکمل طور پر  فٹ اور صحت مند ہیں۔ وہ گزشتہ کئی دن سے  لندن ٹور کے دوران پرفارم کر رہے تھے۔ شاید تھکاوٹ ہی ان کی بےہوشی کی وجہ بنی ہو۔ جس کے بعد شو کو بھی ہنگامی طورپر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved