انڈونیشیا کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ مہینے انڈونیشیا کے قریبی ملک سنگاپور نے ملک میں پہلے منکی پاکس کیس کی تصدیق کی تھی۔
جنوبی اشیاء کے دیگر ممالک میں فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی منکی پاکس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے 40 ہزار کیسز کی تصدیق کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔