پی سی بی نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا، فاسٹ باولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔
22سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یوکے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔