پاکستان اور انگلینڈ 17 سال بعد آمنے سامنے، شیڈول جاری

22  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ جب کہ سیریز کا آخری ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ ڈائرکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکرخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انگلش ٹیسٹ اسکواڈ کی 17 سال بعد ایک مرتبہ پھر میزبانی کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو کلئیر کانر نے اس حوالے سے کہا کہ 2005ء کے بعد انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کی پاکستان روانگی تاریخی لمحہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved