واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا

22  اگست‬‮  2022

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

 مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔ ایک بار پھر واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبہ پر ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو ’’ویو ونس‘‘ والے میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکے گا۔ واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ ’’ہم اپنے پیغامات کے تحفظ کے لیے نئے طریقے ڈھونڈتے رہیں گے اور ان پیغامات کو بالکل اس طرح سے پرائیویٹ بنایا جائے گا جیسے آپ کسی سے سامنے بات کررہے ہوں۔‘‘

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved