نیدرلینڈز کے کامیاب دورے کے بعد 22 رکنی قومی اسکواڈ آج ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔
پاکستان نے ٹیم نیدر لینڈز کو تین صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو یوکے روانہ ہوں گے، عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے۔
عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
شاہین آفریدی کی جگہ ایشیاء کپ میں شرکت کرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2022
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔
Amsterdam ✈️ Dubai
Boys depart to the UAE for the ACC T20 Asia Cup 👍#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/PZZhWjx6Mp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 22, 2022