حملے سے کوئی تعلق نہیں،طالبان ،3افرادنے حملہ کیا،ترجمان وزارت داخلہ
افغانستان میں کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ دارالحکومت کی کابل یونیورسٹی میں پیش آیا ہے جس میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں حملہ کرنے کے لئے تین افرادآئے تھے، ایک نے شروع میں ہی خود کو اڑا دیا جبکہ دیگر دو کو سکیورٹی فورسز نے قابو کرلیا۔ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ اس حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔وزارت اعلیٰ تعلیم کے وزیر حامد عبیدی نے کہا کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب کتب میلے میں افغان حکومتی عہدیداران کی آمد کی اطلاع ملی۔
کابل میں دھماکہ،فائرنگ،25افرادہلاک،درجنوں زخمی
16
جون 2021