قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ میں پاکستان سکیورٹی خدمات انجام دینے کیلئے پاکستان نے اپنی فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کیلئے سکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نےدی، قطر فٹبال ورلڈکپ کی سکیورٹی کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا۔دوحہ اور اسلام آباد کےدرمیان طے پانے والے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے، پاکستانی وزیراعظم منگل کو قطر کےدورے پر جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ قطرمیں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ شیڈول ہے۔