سعودی عرب آئندہ ماہ مصنوعی ذہانت کے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

23  اگست‬‮  2022

سعودی عرب آئندہ ماہ ریاض میں مصنوعی ذہانت سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (سدایا) کے تحت عالمی کانفرنس 13 سے 15 ستمبر تک ریاض میں ہوگی۔

 کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔ اس کا لوگو بنی نوع انساں کی فلاح کیلئے مصنوعی ذہانت رکھا گیا ہے۔

سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس کی سرپرستی قبول کرکے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسی نوعیت کی مصنوعی ذہانت کی پہلی عالمی کانفرنس دو برس قبل منعقد ہوئی تھی جس میں 200 سے زیادہ ماہرین سمیت دیگر معروف شخصیات شریک تھیں۔

اس کانفرنس میں 13 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا تھا جبکہ 50 لاکھ سے زیادہ افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی کارروائی دیکھی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved