بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہوں نے ابھی ابھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔
امیتابھ بچن نے ایسے تمام افراد جو ان کیساتھ رہے، ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنا چیک اپ اور کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
T 4388 – I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022
سوشل میڈیا پر ان کا ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ جولائی 2020ء میں بھی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوئے تھے۔