قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مینجر کے مطابق اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق کوکل رات دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نےان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسٹنٹ ڈالاہے۔انضمام الحق نے اپنی صحتیابی کیلئےدعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل صحت یابی کیلئے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔