پاور ہٹنگ کیلئے آصف علی روزانہ کیا پریکٹس کرتے ہیں؟

24  اگست‬‮  2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے جلد شروع ہونے والے ایشیا کپ میں اپنی بیٹنگ حکمت عملی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کردہ ٹریننگ کی ویڈیو میں آصف علی نے بتایا کہ ‘اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں’۔

آصف علی نے کہا ‘جب بین الاقوامی میچ کے دوران میری بیٹنگ آتی ہے تو اس وقت ٹیم کو جیت کے لیے 10 سے 14 رنز کی اوسط درکار ہوتی ہے، وہ وقت دباؤ کا ہوتا ہے، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ کے دوران صرف ایک شاٹ کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ جہاں گیند ملتی ہے اسی سمت میں شاٹ لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ وہ ہارڈ بال کرکٹ سے پہلے ٹیپ بال کرکٹ ہی کھیلا کرتے تھے۔

ٹیپ بال کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سے بیٹر کی پوزیشن بہتر کرنے اور اونچے شاٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس بھی ہو جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved