اپنی ٹوئٹ میں محمد یوسف نے کہا کہ ’قرآن میں آیا ہے کہ بحر و بر کے نظام میں جب بھی فساد اور خرابی آتی ہے انسانوں کے اعمال کی وجہ سےآتی۔‘
یوسف نے مزید لکھا کہ ’اسی طرح نبی کریم ﷺ کی حدیث کامفہوم ہے کہ جب معاشرے میں حرام خوری، بےحیائی عام ہوں گے تو زمین پر آفات کا نزول بھی زیادہ ہو جائے گا۔‘
اپنی ٹوئٹ میں محمد یوسف نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’سیلاب نےجو تباہی مچائی ہوئی ہے، بحثیت قوم ہم توبہ استغفار اور اللہ سے رجوع کریں۔‘
خیال رہے کہ مون سون کی بارشوں نے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
سندھ میں رواں سیزن میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے بری طرح تباہی مچائی ہے اور اب تک 216 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 701 افراد زخمی ہوئے اور 15 لاکھ کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے مختلف حادثات میں مجموعی اموات کی تعداد 225 ہوگئی ہے۔
قرآن میں آیاہےکہ بحروبرکےنظام میں جب بھی فساداورخرابی آتی ہےانسانوں کےاعمال کی وجہ سےآتی،اسی طرح نبی کریم(ص)کی حدیث کامفہوم ہےجب معاشرےمیں حرام خوری،بےحیائی،عام ہوں گےتوزمین پرآفات کانزول بھی زیادہ ہوجائےگا۔سیلاب نےجوتباہی مچائی ہوئی ہےبحثیت قوم ہم توبہ استغفاراوراللہ سےرجوع کریں
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) August 23, 2022