ایشیا کپ سے قبل ہی قومی ٹیم کو بڑادھچکا

25  اگست‬‮  2022

ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بولر محمد وسیم جونیئر انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر محمد وسیم کو کمر میں دردکی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا،وسیم جونئیر کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی جس کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث محمد وسیم جونیئر کو دبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد وسیم کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا جارہا ہے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ صورتحال کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی پہلے انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 27اگست سے شروع ہونے والا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جانا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved