چین نے صوبہ سچوان میں واقع شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے تیار کردہ سیٹلائیٹ چوانگ شن ۔ 16 کو منگل کی صبح کوائیزہو-1 اے کیریئر راکٹ سے لانچ کیا گیا ہے جو کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کا بنیادی مقصدسائنسی تجربات اور نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے ۔
واضح رہے کہ کوائیزہو۔1اے سیریز کے راکٹوں کا 16 واں مشن ہے۔