سعودی حکومت کا فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے مفت ویزے کا اعلان

26  اگست‬‮  2022

سعودی عرب رواں برس قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے ویزا کی منظوری دے گا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز کیلئے  ویزے کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حیا فین آئی ڈی کے حامل تماشائیوں کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے 10 دن پہلے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ویزا دیا جائے گا اور انہیں 60 دن تک مملکت میں رہنے کی اجازت بھی دی جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ویزا ہولڈرز کو اس مدت کے دوران ملک سے باہر جانے اور دوبارہ داخل ہونے کی اجازت بھی ہوگی، البتہ ویزے کیلئے درخواست دینے والے کسی بھی شخص کو سعودی عرب جانے سے پہلے میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے اس ماہ 2.45 ملین ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر میں 20 نومبر سے شروع ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved