بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آپٹیکل فائبرکیبل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ ، خضدار ، لورالائی ،زیارت پشین اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے بتایا کہ ژوب ، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ سمیت مختلف علاقوں میں وائس اور ڈیٹا سروس متاثر ہوئی ۔پی ٹی اے نے کہا کہ جلد اس مسئلے کو حل کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان ، سندھ ، کے پی کے اور جنوبی پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے اب تک صوبہ بلوچستان میں 235 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زخمی اور لاپتہ اس کے علاوہ ہیں۔ اسی طرح ہزاروں لوگ بارشوں اور سیلاب کی زد میں آکر بے گھر ہو گئے ہیں۔سیلابی تباہ کاریوں نے مواصلاتی رابطوں کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔